Talk:Usman Ali Isani

Page contents not supported in other languages.
Source: Wikipedia, the free encyclopedia.

مقدمہ ۔ سائل کی کہانی سائل کی زبانی

      یہ 1998ء کی بات ھے۔ سائل کی کہانی ان دونوں سے شروع ھوتی ھے جب وفاقی محتسب اعلی پاکستان اسلام آباد عبد الشکور السلام تھے اور یہ ان دنوں کی بات ھے جب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نام یونیورسٹی گرانٹسکمیشن تھا اور اس ادارے کے چیئرمین عثمان علی عیسانی تھے اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد لطیف ورک تھے۔ ان دنوں میں پنجاب یونیورسٹی لاھور کے رجسٹرار محمد سعد الدین تھے اور پنجاب کے گورنر خالد مقبول صاحب تھے۔ انہیں دنوں میں صوبائی محتسب اعلی پنجاب لاھور کا دفتر قائم ھوا اور پنجاب کے محتسب اعلی میاں منظور حسین سیال بنانے گئے۔ میاں منظور حسین سیال کے تین سال کے بعد ریٹائر ھونے پر صوبائی محتسب اعلی پنجاب سجاد احمد صاحب سپرا بنائے گئے۔ اس وقت ھمارے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تھے اور صدر مملکت رفیق احمد صاحب تارڑ تھے۔

      ان دنوں میں میرے دو چھوٹے چھوٹے مقدمے تھے۔ میں یہ دونوں مقدمے لے کر مذکورہ ہر اتھارٹی کے ہاں پہنچا مگر سائل داد خواھی پر کسی نے بھی داد رسی نہ کی۔ ہر ایک نے ثابت کر دیا کہ قانون مکڑی کا جالا ھے۔ نیز، ہر ایک نے یہ بھی ثابت کیا کہ غریب غلطی کرے تواس پر قانون لاگو ھوتا ھے، داد خواھی پر داد رسی کے لیے لاگو نہیں ھوتا۔ وہ پتھر جسے معمار رد کر چکے ھوں، وھی پتھر سمجھ کر مذکورہ اتھارٹیوں نے مجھے اروڑی پر پھینک دیا۔ ہر اتھارٹی نے کہہ ڈالا کہ یہ مقدمہ میرے دائرہ اختیار ھی میں نہیں۔ یہاں تک کہ اس گھر کو آگ لگ گئی اس گھر کے چراغ سے کہ اپنے علاقے کے لوگوں نے بھی مخالفت شروع کردی لیکن خدائے لم یزل اپنے بندوں کی دعائیں سنتا ھے اور ان کا جواب بھی دیتا ھے۔ میں اپنے خدا کے دربار میں اس کا سوالی ھوں اور اپنی آواز عوام الناس تک پہنچانا چاہتا ھوں کہ جو مقدمہ مذکورہ اتھارٹیوں کے اختیار میں نہیں سائل اسے کدھر لے جانے۔ دعا ھے کہ اللہ رب العزت حق بیان کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

      @ مقدمہ۔ سائل کی کہانی سائل کی زبانی ادب کی اصل روح (talk) 17:40, 7 May 2023 (UTC)[reply]

بی۔اے کا ریزلٹ (سائل کی کہانی سائل کی زبانی)

       میں نے پہلا سالانہ امتحان 1996ء رول نمبر 64327 کے تحت پنجاب یونیورسٹی لاھور میں دیا۔ ریزلٹ آؤٹ ھونے پر مجھے بی۔اے سے فیل کر دیا گیا۔ میں نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ ریزلٹ میرا نہیں کسی اور کا ھے۔ میں اپنی شکایت لے کر صوبائی محتسب اعلی پنجاب جناب میاں منظور حسین صاحب سیال کے کے ہاں پہنچا اور ان کی بعد آنے والے محتسب جناب سجاد احمد صاحب سپرا کے ہاں بھی پہنچا لیکن کہیں بھی شنوائی نہ ھوئی۔

      ان دنوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نام یونیورسٹی گرانٹسکمیشن تھا اور اس ادارے کے چیئرمین عثمان علی صاحب عیسانی تھے اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد لطیف صاحب ورک تھے۔ میں یہ شکایت لے کر عثمان علی صاحب عیسانی کے ہاں بھی پہنچا مگر شنوائی نہ ھوئی۔ پہلی ملاقات پر تو عیسانی صاحب نے کہا کہ میں آپ کے پیپرز کا ازالہ کر لوں گا مگر دوسری ملاقات پر اس نے مجھے دھکےدے کردفتر سے باہر نکالا۔

      میری اس زیادتی کا کا بدلہ ان اتھارٹی کے سر جہنوں نے مجھے ریلیف دینے کے میری شکایت کا مذاق اڑایا اور ان دنوں کا انتظار کر رہا ھوں جن دنوں میں یہ لوگ اس ظلم کا بدلہ میری آنکھوں کے سامنے دیں گے ۔ اللہ تو سچا، تیرا قرآن اور تیرا مصطفٰے ؐ سچا-----

      رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ھے:

      من لا يرحم لا يرحم

      ” جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“

      اب اس بات کو ستائیس سال ھو گئے ھیں لیکن ابھی تک وہ بی۔اے کا ریزلٹ ذھن سے نہیں نکلا اور آج بھی کہہ رہا ھوں کہ جو ریزلٹ پنجاب یونیورسٹی لاھور نے مجھے بھیجا ھے یہ میرا نہیں کسی اور کا ھے۔ ادب کی اصل روح (talk) 06:44, 9 May 2023 (UTC)[reply]

امتحان شهادة العاليه اور شهادة العالميه ( سائل کی کہانی سائل کی زبانی )

ایک طرف تو میں امتحان بی ۔اے کا امتحان پہلا سالانہ 1996ء پنجاب یونیورسٹی لاھور میں رول نمبر 64397 کے دیا اور ریزلٹ آؤٹ ھونے پر مجھے فیل کر دیا گیا اور میں نے دعویٰ کیا کہ یہ ریزلٹ میرا نہیں کسی اور کا ھے ۔ دوسری طرف امتحان الشهادة العالميه فى العلوم العربية والاسلاميه وقاق المدارس (سلفيه) پاكستان، فيصل آباد ميں دیا۔

    بمطابق قانونی پوزیشن جس کی سکولنگ تعلیم میٹرک ھو وہ شهادة العاليه خاصه كا امتحان دے سکتاتھا۔ اور ایف۔اے کا حامل شهادة العاليه کا امتحان دے سکتا تھا اور بی۔اے کا حامل شهادة العالميه کا امتحان دے سکتا تھا۔
    بعض مدارس میں عاليه عامه میٹرک کو کہتے ہیں اور عاليه خاصة ایف۔اے کو کہتے ہیں اور بعض مدارس میں ثانويه عامه میٹرک کو کہتے ہیں اور ثانويه خاصه ایف۔اے کو کہتے ہیں۔ عالیه بی۔اے اور عالميه ایم۔اے کو کہتے ہیں۔ سائل/ امیدوار نے شهادة العاليه امتحان وفاق المدارس ( سلفیہ ) پاکستان فیصل آباد میں دیا اور شهادة العاليه کی بنا پر امتحان شهادة العالميه کا امتحان دیا۔
    سائل/امیدوار نے امتحان پاس کرنے کے بعد اپنی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی میں بھی پیش کیں اور یونیورسٹی گرانٹسکمیشن بموسوم ہائر ایجوکیشن کمیشن میں بھی پیش کیں۔ دونوں اداروں نے آخری ڈگری الشهادة العالميه کو ڈبل ایم۔اے یعنی ایم۔اے عربی اور ایم۔اے اسلامیات کے مساوی تسلیم کیا اور ایکولینس سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا جبکہ نچلی ڈگری شهادة العاليه کو بی۔اے کے مساوی تسلیم نہ کیا۔
    سائل نے پنجاب یونیورسٹی لاھور کی شکایت صوبائی محتسب اعلی پنجاب لاھور کے ہاں کی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شکایت وفاقی محتسب اعلی پاکستان اسلام آباد کے ہاں کی کہ سائل کا میٹرک مکمل ھے، ایف۔اے مکمل ھے اور ایم۔اے ڈبل ھے۔ بیچ سے بی۔اے کی ڈگری کدھر گئی یا بی۔اے کے بغیر سائل کو کس نے ایم۔اے کے امتحان میں بیٹھنے دیا؟؟
    صوبائی محتسب اعلی پنجاب کا فیصلہ سائل کے حق میں ھوا جبکہ وفاقی محتسب کے ڈائریکٹر جنرل میاں محمد حنیف صاحب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد لطیف ورک کی آپس میں گہری دوستی تھی۔ وفاقی محتسب اعلی پاکستان اسلام آباد کے دفتر میں سائل کا کیس دب کر رہ گیا۔
    سائل نے وفاقی محتسب اعلی پاکستان کے دفتر میں بھی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں بھی اپنا کیس 1998ء میں جمع کروایا مگر ایکولینس سرٹیفکیٹ سے ابھی تک محروم ھے۔
    اس کیس پر قانونی گفتگو انشاء اللہ العزیز اگلے مضمون میں ھوگی۔
      @ امتحان شهادة العاليه اور شهادة العاليه ( سائل کی کہانی سائل کی زبانی )[1]https://www.facebook.com/100057682256355/posts/pfbid0C659b75UZvqJ9Yjaim3fEp3nqB5zYpQK6cZLERQv3Z2XAFwRaD3zXXTiF3o3Fi6Xl/?app=fbl      وما توفیقی الا بااللہ Petitioner's story by the language of petitioner' (talk) 16:48, 16 May 2023 (UTC)[reply]